ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پارک کی ہوئی لاری سے 2 اسکوٹروں کی ٹکر - ایک ہلاک، دو زخمی

منگلورو : پارک کی ہوئی لاری سے 2 اسکوٹروں کی ٹکر - ایک ہلاک، دو زخمی

Thu, 23 Feb 2023 12:12:56    S.O. News Service

منگلورو، 23/ فروری (ایس او نیوز) نیتراوتی پُل پر بریک ڈاون کی وجہ سے رکی ہوئی ایک لاری سے دو اسکوٹر ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک اسکوٹر چلانے والا محمد نوفل (26 سال) نامی شخص فوت ہوگیا جبکہ اس کی پچھلی سیٹ پر سوار عمر فاروق اور دوسرا اسکوٹر چلانے والا دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت دونوں اسکوٹر سوار پمپ ویل سے ترکاری خریدنے کے لئے کلاپو گلوبل مارکیٹ کی طرف جا رہے تھے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پُل پر رکے ہوئے ٹرک سے پہلا اسکوٹر ٹکرانے کے چند منٹ کے اندر ہی دوسرا اسکوٹر بھی ٹرک سے ٹکرا گیا تھا ۔ منگلورو ساوتھ ٹریفک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 
    


Share: